قومی خبریں

ایل پی جی بحران میں مزدوروں کی گاؤں واپسی کا سلسلہ جاری، بے بس اور مجبور عوام میڈیا کو بتا رہی اپنی تکلیف

ایک شخص نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں ریاستی حکومت نے روزگار نہیں دیا، اب مودی حکومت سلنڈر نہیں دے پا رہی ہے۔ گریجویشن کرنے کے بعد یہاں گجرات میں ہیلپر کی ملازمت کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی بحران کے سبب مزدور طبقہ گاؤں واپسی کو مجبور، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایل پی جی بحران کے سبب مزدور طبقہ گاؤں واپسی کو مجبور، تصویر سوشل میڈیا

 

ایل پی جی یعنی رسوئی گیس کی قلت نے مزدور طبقہ کو بری طرح سے پریشان کر دیا ہے۔ چھوٹے سلنڈر میں ایک کلو یا 2 کلو گیس بھرا کر چولہا جلانے والا یہ طبقہ 400 سے 500 روپے کلو گیس ملنے سے بے بس و مجبور دکھائی دے رہا ہے۔ ایندھن کی کمی سے کئی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، اس لیے ان فیکٹریوں سے منسلک مزدور دانے دانے کو محتاج ہو گیا ہے۔ گیس کی بڑھی ہوئی قیمت نے حال اس قدر بدتر کر دیا ہے کہ انھیں گاؤں واپسی ہی واحد راستہ نظر آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بڑی تعداد گاؤں واپسی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ رہے ہیں، جس میں بے بس اور مجبور لوگ اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا اداروں سے بات کرتے ہوئے کئی لوگ آبدیدہ ہو رہے ہیں، تو کچھ لوگ اپنے گھروں میں بچوں کی فاقہ کشی سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص اپنی پریشانی بیان کر رہا ہے۔ متاثرہ شخص کہتا ہے ’’میرا بچہ دودھ کے لیے ترس گیا۔ گیس نہیں ملی تو 2 دن تک مرمرا کھا کر رہے۔‘‘ خراب صورت حال پر کانگریس نے تبصرہ کیا ہے کہ ’’آخر دہاڑی مزدوری کرنے والا 400 روپے کلو گیس کیسے بھرائے گا؟ گاؤں میں نمک روٹی کھا کر کم از کم زندہ تو رہ لیں گے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ ملک کی عوام کا درد ہے، جسے نریندر مودی اور ان کی حکومت نے ان سنا کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر کئی میڈیا اداروں کی ویڈیوز شیئر کر ملک کے خراب حالات پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ ایک ویڈیو گجرات کے شہر سورت کی ہے، جہاں گاؤں واپس لوٹنے کو مجبور ہوئے شخص نے کہا کہ ’’جب سلنڈر ہی نہیں مل رہا تو سورت میں رہ کر کیا کریں گے؟‘‘ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ’’بہار میں ریاستی حکومت نے روزگار نہیں دیا، اب مودی حکومت سلنڈر نہیں دے پا رہی ہے۔ گریجویشن کرنے کے بعد یہاں گجرات میں ہیلپر کی ملازمت کر رہے ہیں۔‘‘ اس نوجوان کی پریشانی دیکھ کر کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’یہ عام لوگوں کی تکلیف ہے، جسے مودی حکومت نظر انداز کر سوئی پڑی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined