قومی خبریں

جوشی مٹھ بحران: لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، مشعل لے کر سڑکوں پر اترے، بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آفت زدہ افراد کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک متاثرین کی بحالی نہیں ہوئی اور وہ راحتی کیمپوں میں وقت گزار رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہرادون: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین کے دھنسنے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے تحصیل احاطے میں بیٹھے احتجاج کر رہے لوگ شہر کی سڑکوں پر ہاتھوں میں مشعلیں لے کر اتر آئے اور جلوس نکالا۔ اس دوران لوگوں نے اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ پشکر دھامی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

Published: undefined

لوگوں کا کہنا ہے کہ زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے ان کی عمارتوں اور زمینوں کو نقصان پہنچا ہے، لہذا اس کا مناسب معاوضہ دیا جائے اور مستقل بحالی کی جائے۔ دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا الزام ہے کہ حکومت اس معاملے میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔

Published: undefined

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آفت زدہ لوگوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن ابھی تک متاثرہ افراد کی بحالی نہیں ہوئی اور وہ راحتی کیمپوں میں وقت گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی لوگ انہی مطالبات کے لیے ہاتھوں میں مشعلیں لے کر سڑکوں پر نکل آئے تھے لیکن صورتحال اب بھی جوں کی توں برقرار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع