قومی خبریں

بنگال میں این آر سی نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا: ممتا بنرجی

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بنگال کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں نے سڑکوں پر اتر ان کی مخالفت کی اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بنگال کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں نے سڑکوں پر اتر ان کی مخالفت کی اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ دریں اثنا، پروٹوکول کے تحت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ تاہم ملاقات کے فوراً بعد وہ راج بھون سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع رانی راش منی روڈپر ترنمول چھاتر پریشد کے دھرنے میں پہنچیں اور ’بی جے پی چھی چھی‘، ’این آر سی چھی چھی‘ اور ’سی اے اے چھی چھ‘ کےنعرہ لگائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترنمول چھاترپریشد نے کل سے رانی راش منی روڈ پر دھرنے کی شروعات کی ہے۔ممتا بنرجی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے ہمارے خدشات کی پرواہ کیے بغیر شہریت ترمیمی ایکٹ پر نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔مگر ہم نے وزیر اعظم مودی کو بھی اور آپ سب کو واضح کردیا ہے کہ بنگال میں نہ شہریت ترمیمی ایکٹ، نہ این آر سی اور نہ ہی این پی آر نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم مودی سے پروٹوکول کے تحت ملاقات کی ہے،چوں کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان سے ہم نے ریاست کے بقایاجات کو جاری کرانے کیلئے ہم نے ملاقات کی ہے۔مگر ہم نے یہ کہدیا ہے کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ کالاقانون ملک میں بھید بھاؤ اورنفرت پھیلانے والا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال رابندر ناتھ ٹیگور،سوامی ویکانند، قاضی نذرالاسلام کی سرزمین ہے۔اس لیے یہاں اس طرح کے قوانین نافذ ہونے کا سوال ہی نہیں پیداہوتا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ قانون ملک کے دستور اور ا ٓئین کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے فرقہ واریت کے خلاف رہا ہے اور آئند ہ بھی اس طرح کے قانون کی ہم مخالفت کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہاکہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہماری مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خطاب کو ختم کرنے کے بعد سیاہ بورڈ پر (NO NRC No CAA) لکھ پر احتجاج کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined