قومی خبریں

بنگال کی عوام کو بنیادی ضروریات کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑ رہی، اس کی ذمہ دار ٹی ایم سی-بی جے پی: کانگریس

اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اور ٹی ایم سی دونوں اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں، جبکہ اس سیاسی کشمکش کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ / ویڈیو گریب

 

کانگریس رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ نے کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے ریاست میں مشکل حالات کے لیے برسر اقتدار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور دونوں ہی پارٹیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

اکھلیش پرساد نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں گزشتہ تقریباً 15 برسوں سے ٹی ایم سی کی حکومت قائم ہے، اور اس سے قبل یہاں سی پی ایم کی حکومت تھی۔ اس طویل عرصے کے دوران ریاست کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کی جگہ مسلسل گرتا گیا ہے۔ بے روزگاری، نقل مکانی اور مہنگائی عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کی بدانتظامی اور بی جے پی کی مبینہ نظراندازی کے سبب ریاستی عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ آج مغربی بنگال کے لوگوں کو اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ دہلی میں بیٹھی بی جے پی قیادت والی حکومت مغربی بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی جانب سے ریاست کی ترقی کے لیے مختص فنڈز یا تو روک لیے جاتے ہیں یا پھر تاخیر سے جاری کیے جاتے ہیں، جس سے ترقیاتی کام متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بی جے پی کے رہنما مغربی بنگال کا دورہ کرتے ہیں تو وہ یہاں کی تہذیب، ثقافت اور زبان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور شناخت کی سیاست کو فروغ دے کر سماج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی اور ٹی ایم سی دونوں اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں، جبکہ اس سیاسی کشمکش کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں پارٹیوں نے ریاست کی عوام کو مایوس کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی بنگال کی عوام کو بہتر حکمرانی، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فوری ضرورت ہے، اور اس کے لیے سنجیدہ و مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined