قومی خبریں

عوام کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں سے کوئی راحت نہیں، بلند ترین سطح پر برقرار

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں آج بھی ریکارڈ اونچائی پر برقرار رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اس ماہ میں 15 ویں بار اضافہ کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے

پٹرول-ڈیزل
پٹرول-ڈیزل 

نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتیں آج بھی ریکارڈ اونچائی پر برقرار رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اس ماہ میں 15 ویں بار اضافہ کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری ریلیز کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 93.94 روپے اور ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ چارمئی سے اب تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 دنوں تک اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 12 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کیا گیا ۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100.19 روپے فی لیٹر ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت چنئی میں 95.51 روپے اور کولکاتا میں 93.97 روپے ہے۔

ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 92.17 روپے ، چنئی میں 89.65 روپے اور کولکاتا میں 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پرہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام ....... پٹرول ....... ڈیزل

دہلی....... 93.94....... 84.89

ممبئی....... 100.19....... 92.17

چنئی....... 95.51....... 89.65

کولکاتا....... 93.97....... 87.74

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined