قومی خبریں

کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق وجئے شاہ کے متنازعہ بیان معاملہ پر سپریم کورٹ میں اگلی سماعت 19 مئی کو

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ کے وکیل منندر سنگھ نے کچھ اضافی دستاویزات داخل کرنے کے لیے عدالت سے وقت طلب کیا ہے۔ اس وجہ سے آئندہ سماعت کے لیے 19 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی فوج کی افسر کرنل صوفیہ قریشی پر متنازعہ تبصرہ کے بعد مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر کنور وجئے شاہ کے خلاف مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وجئے شاہ نے ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر جمعہ کو سماعت ہونی تھی، لیکن عدالت عظمیٰ اب اس معاملے پر 19 مئی کو سماعت کرے گی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق وجئے شاہ کے وکیل منندر سنگھ نے کچھ اضافی دستاویزات داخل کرنے کے لیے عدالت سے وقت طلب کیا ہے۔ اس وجہ سے آئندہ سماعت کے لیے 19 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی پر وجئے شاہ کے ذریعہ دیے گئے بیان نے پورے ملک میں غصے کی لہر پیدا کر دی ہے۔ ان کی ہر طرف مذمت ہو رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں انھیں کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں، لیکن ابھی تک بی جے پی کی طرف سے ان کے خلاف کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ وجئے شاہ نے تنازعہ بڑھنے کے بعد اپنے بیان پر صفائی دی اور ایک ویڈیو جاری کر کرنل صوفیہ قریشی کو اپنی سگی بہن سے بڑھ کر بتاتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ اس کے بعد بھی ان کے خلاف لوگوں کا غصہ کم نہیں ہو رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں وجئے شاہ کو برخاست کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو کانگریس اراکین اسمبلی نے گورنر منگو بھائی پٹیل کو ایک عرضداشت پیش کیا۔ عرضداشت سونپنے کے بعد وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وہ راج بھون کے گیٹ نمبر 2 پر دھرنا کرنے بیٹھ گئے۔ وہاں پولیس نے کانگریس کارکنان کو سمجھا کر ہٹانے کی کوشش کی، لیکن کانگریس اراکین اسمبلی نہیں مانے۔ ہنگامہ کے درمیان پولیس نے دھرنا دے رہے اراکین اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined