قومی خبریں

راجیہ سبھا میں پیش نہیں ہوا طلاق ثلاثہ بل، اپوزیشن اتحاد سے ہاری حکومت

طلاق ثلاثہ پر مبنی بل کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بل کے التزامات میں ترامیم کو کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد حزب اختلاف کا رُخ کافی معنی رکھتا ہے۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس ہندوستانی مسلم خواتین
طلاق ثلاثہ بل پیش نہیں ہو سکا: چیئرمین راجیہ سبھا

راجیہ سبھا کے چیئرمین نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس اجلاس کے دوران طلاق ثلاثہ بل پیش نہیں ہوگا کیوں کہ تمام جماعتوں کی اس پر عام رائے نہیں بن سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل پیش ہونا تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔ چیئرمین نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج مانسون اجلاس کا آخری دن ہے اور آپ لوگ ایوان کو چلانے میں تعاون دیں۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

حزب اختلاف کے اتحاد کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیکے

پارلیمنٹ کے مانسوس اجلاس کے آخری دن کانگریس اور بی جے پی میں آر پار کی جنگ دیکھنے کو ملی۔ حکومت کی طرف سے ترمیم شدہ طلاق ثلاثہ بل پیش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن حزب احتلاف کے اتحاد نے حکومت کو ایسا کرنے سے ناکام کر دیا۔ آخر کار حزب اقتدار کو ہار ماننی پڑی اور طلاق ثلاثہ پر مبنی بل پیش نہیں کیا جا سکا۔ اس بل کو منظور کرانے کے لئے اب حکوت کو اگلے اجلاس کا انتظار کرنا ہوا۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

جمعہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز ہونے پر کانگریس نے رافیل سودے کا معاملہ اٹھایا اور زبردست ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے طلاق ثلاثہ پر مبنی بل کو پیش کئے جانے کی مخالفت کی۔ ہنگامہ کے چلتے راجیہ سبھا کی کارروائی کو 2.30 بجے تک ملتوی کر دینی پڑی۔ بعد میں کارروائی کا ازسر نو آغاز ہوا۔

جمعرات کو ہی مودی کابینہ نے اس بل میں ترامیم کی تھیں، جس کے بعد حکومت کو امید تھی اب بل منظور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس بل میں تمام طرح کی خامیاں تھیں جس کی وجہ سے کانگریس سمیت اپوزیشن کا اس پر سخت اعتراض تھا۔ جمعہ کے روز یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے میڈیا سے یہ کہا تھا کہ ان کا موقف وہی ہے جو پہلے تھا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جمعہ کے روز حکومت کی جانب سے راجیہ سبھا میں ترمیم شدہ بل کی کاپیاں بھی بانٹی گئی۔ لیکن حکومت کی ایک نہ چلی، بل پیش نہیں ہو سکا اور حکومت کو اسے منظور کرانے کے لئے اب گلے اجلاس کا انتظار کرنا ہوگا۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

اپوزیشن کی طرف سے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت

تین طلاق بل کو لے کر ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے کہا کہ جمعہ کو پرائیویٹ بلوں پر بحث ہوتی ہے ایسے میں حکومت طلاق ثلاثہ پر مبنی بل کیسے لا سکتی ہے! علاوہ ازیں آنند شرما اور رام گوپال یادو نے بھی بل کی مخالفت کی۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج آخری دن ہے، آج راجیہ سبھا میں تین طلاق پر مبنی بل کو پیش کیا جاتا ہے اور اس کے حوالہ سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ حکومت جہاں اس بل کو منظور کرا لینے کے لئے پُر امید ہے وہیں حزب اختلاف نے ابھی اپنے پتے نہیں کھولے ہیں۔ دریں اثنا یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے اس پار ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سونیا گاندھی سے جب طلاق ثلاثہ بل سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ’’اس ایشو پر ہمارا رُخ صاف ہے۔‘‘

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

قبل ازیں ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ میں بی جے ارکان پارلیمنٹ نے طلاق ثلاثہ بل کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران بی جے پی کے صدر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور مختار عباس نقوی شامل رہے۔ حزب اقتدار ہر قیمت پر اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

وہیں، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ طلاق ثلاثہ بل کو راجیہ سبھا سے منظور کرانے میں حکومت کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پارٹیاں اپنے سیاسی ’مفاد‘ سے بالاتر ہو کر اس میں تعاون دیں گے۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2018, 12:34 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ