قومی خبریں

دہلی میں یکم جولائی کو گرمی نے 89 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 7 جولائی سے قبل مانسون کی بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے

دہلی میں یکم جولائی کو جمنا بینک پر واقع ٹیوب ویل میں نہا کر گرمی سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہوئے بچے / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں یکم جولائی کو جمنا بینک پر واقع ٹیوب ویل میں نہا کر گرمی سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہوئے بچے / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: شمالی ہندوستان بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی دہلی میں جولائی کے پہلے دن نے گرمی کا 89 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ دہلی میں گزشتہ تین چار دنوں سے درجہ حرارت 43 ڈگری سے زیادہ درج کیا جا رہا ہے، جوکہ معمول سے 7 ڈگری زیاہ ہے اور اگلے دو تین دنوں تک گرمی سے راحت کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں گرمی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی سربراہ نے جمعرات کے روز کہا کہ دہلی این سی آر میں درجہ حرارت 42-43 ڈگری سیلسیس کے قریب بنا رہے گا۔ تیز ہوائیں چلیں گی اور 2-3 جولائی کو ہلکی بارش کی امید ہے، جس کے بعد درجہ حرارت کم ہو کر 38 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 7 جوائی سے قبل مانسون کی بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے بعد علاقہ میں جولائی کے اوائل میں 15 دنوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شمالی میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون ہریانہ، دہلی، مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں، مغربی راجستھان اور پنجاب کو چھوڑ کر ملک کے باقی حصوں میں پہنچ گیا ہے۔ ہمالیائی بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر غیر متوقع طور پر زیادہ درجہ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز