قومی خبریں

شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے والد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) راج کمار اگروال کے مطابق مقتول کی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم اس کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بریلی: اتر پردیش کے بریلی میں ایک 28 سالہ شخص نے لڑکی کے والد کا محض اس لئے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا، کیونکہ انہوں نے ملزم سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ واقعہ بریلی ضلع کے شاہی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم شری پال کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 304 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) راج کمار اگروال کے مطابق ’’مقتول کی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم اس کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اس نے اس کی تجویز کو مسترد کر دیا، جس کے بعد شری پال نے لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا۔ ملزم تاحال فرار ہے۔ لیکن ہم اسے جلد گرفتار کر لیں گے۔‘‘

Published: undefined

مقتول کے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی اپنی بیٹی کے لئے ایک معقول لڑکے کی تلاش میں تھا۔ ہمارا کنبہ شری پال کو جانتا تھا۔ ہفتہ کی شب وہ شراب کی بوتل لے کر ہمارے گھر آیا اور میرے بھائی سے پینے کے لئے کہا۔

Published: undefined

اس نے کہا کہ ’’حالت نشہ میں شری پال نے میرے بھائی سے اس کی بیٹی کا ہاتھ مانگا۔ میرے بھائی نے انکار کر دیا اور اسے فوراً چلے جانے کو کہا۔ شری پال نے پہلے لڑکی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور پھر میرے بھائی کو لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined