قومی خبریں

جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہلکی برف باری ہوئی

کشمیر میں برف باری / تصویر یو این آئی
کشمیر میں برف باری / تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کے اونچے پہاڑوں پر درمیانی شب کو رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہلکی برف باری ہوئی۔

Published: undefined

برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ اتوار کے روز شہر سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined