قومی خبریں

دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، تمام پروازوں کے انتظامات مکمل

اس سال کل 1,75,025 عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے جس میں حکومت ہند کی طرف سے 1,40,025 عازمین ہوں گے۔ ان کے علاوہ 35,000 عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عازمین حج کا پہلا قافلہ / تصویر: پریس ریلیز</p></div>

عازمین حج کا پہلا قافلہ / تصویر: پریس ریلیز

 

حج 2024 کے لیے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج (9 مئی) سے شروع ہو گیا ہے۔ عازمین حج کو لے کر سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز دہلی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے سعودی عرب کے لیے صبح 2.20 بجے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر ہوائی اڈے پر حج کمیٹی کے افسران و ممبران موجود تھے۔

Published: undefined

عازمین حج کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کے دستے نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گارڈ آف آنر کے بعد رخصت کیا۔ پہلے قافلے میں کل 285 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سال کل 1,75,025 عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے  جائیں گے جس میں حکومت ہند کی طرف سے 1,40,025 عازمین ہوں گے۔ ان کے علاوہ 35,000 عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان بھر میں کل 20 سفری مقامات سے عازمین حج روانہ ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دہلی سے جانے والے حاجیوں کی واپسی 22 جون سے شروع ہوگی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبر محمد سعد، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی، ڈپٹی سی ای او ناظم احمد، دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے عازمین حج کے اس پہلے قافلے کو روانہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined