قومی خبریں

داؤد ابراہیم کی موت! مرکزی حکومت وضاحت کرے: کانگریس

داؤد ابراہیم کی کورونا کی وجہ سے موت کی خبریں گزشتہ دو دنوں سے ہندوستانی میڈیامیں آرہی ہیں، لیکن ہماری مرکزی حکومت نے اس بارے میں خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کی وجہ سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: انڈر ورلڈڈان داؤ د ابراہیم کی کورونا کی وجہ سے موت کی خبریں گزشتہ دو دنوں سے ہندوستانی میڈیامیں آرہی ہیں، لیکن ہماری مرکزی حکومت نے اس بارے میں خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کی وجہ سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔ داؤد ابراہیم کی واقعتا موت ہوچکی ہے یا پھروہ زندہ ہے؟ مرکزی حکومت یہ ایک بار ہی طئے کرکے ملک کی عوام کو بتائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔

Published: undefined

سچن ساونت نے مزید کہا کہ کرونا سے متاثر ہونے کے بعد داؤد ابراہیم کو پاکستان کے کراچی میں ایک فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعداس کی موت ہونے کی خبریں ہندوستان میں پرنٹ والکٹرانک میڈیا میں آنے لگیں۔ اس بارے میں حقیقت کیا ہے؟ مرکزی حکومت کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔ ساونت نے کہا کہ داؤد ابراہیم بھارت کا دشمن ہے اور وہ بھارت کے لئے انتہائی مطلوب ہے۔ لیکن 2014 کے بعد سے داؤد ابراہیم کی موت کی خبریں وقتا فوقتا پھیلائی جاتی رہی ہیں اور اب تک 6 بار مرکر زندہ ہوچکا ہے۔

Published: undefined

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ہندوستانی میڈیا میں اس طرح کی خبریں آنے لگی تھیں کہ اب داؤد کی خیر نہیں ہے، مودی حکومت کی وجہ سے پاکستان گھبراگیا ہے اور داؤد بھی خوف زدہ ہوگیا ہے، مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بری طرح خوف زدہ داؤد نے آئی ایس آئی کو سیکوریٹی بڑھانے کے لیے فون کیا ہے۔حیرت کی بات یہ کہ اس طرح کی خبریں دینے والے چینلوں کے ذرائع براہ راست آئی ایس آئی تک پہونچ گئے تھے،جس کا یہ چینلس دعویٰ بھی کررہے تھے۔ ساونت نے کہا کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں دیئے گئے اپنے جواب میں کہا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ داؤد ابراہیم کہاں ہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ ان چینلوں کے سربراہان کو راء کاایجنٹ بنادیا جائے۔ اس سے ملک کا فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined