
تصویر اے آئی
ملک کی ٹیکسٹائل راجدھانی کہے جانے والے سورت کو جلد ہی ایک نئی شناخت ملنے والی ہے۔ کروڑوں روپے کے کپڑا کاروبار کو سیکورٹی اور بہتر قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے شہر میں ملک کے پہلے خصوصی ٹیکسٹائل پولیس اسٹیشن کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پولیس اسٹیشن ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق جرائم، دھوکہ دہی اور تجارتی تنازعات کے معاملات کی جانچ اور کارروائی کے لیے ہوگا۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق سلابت پورہ، مہی دھر پورہ، وراچھا، پونا، سارولی، گوڈادرا اور اُدھنا تھانہ علاقوں میں ٹیکسٹائل کے کاروبار سے متعلق تمام شکایات اب اسی خصوصی پولیس اسٹیشن میں درج کی جائیں گی۔ حکومت کا منصوبہ اگلے ایک سے 2 سالوں کے اندر اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا ہے۔
Published: undefined
فیڈریشن آف سورت ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن (فوسٹا) کے صدر کیلاش حاکم اور سکریٹری دنیش کٹاریا نے بتایا کہ تنظیم گزشتہ 3 سالوں سے اس مطالبے کو حکومت کے سامنے اٹھا رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے پہلے ٹیکسٹائل پولیس اسٹیشن کے قیام سے کپڑا تاجروں کو بڑی راحت ملے گی اور دھوکہ دہی کے معاملات میں مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
Published: undefined
موجودہ وقت میں کپڑے کے کاروبار سے متعلق دھوکہ دہی کے معاملات کی شکایات الگ الگ تھانوں میں درج ہوتی ہیں، جس سے ایک ہی ملزم کے خلاف درج کئی معاملات کا ریکارڈ جمع کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ نئے ٹیکسٹائل پولیس اسٹیشن میں تمام شکایات کا سنٹرلائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا، جس سے کسی بھی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی مکمل معلومات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی اور کارروائی آسان اور جلد ہوگی۔
Published: undefined
تاجروں کا ماننا ہے کہ اس سے چیٹنگ اور دھوکہ دہی کے معاملات کی جانچ تیز ہوگی، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنا آسان ہوگا اور بار بار جرم کرنے والوں پر مؤثر نگرانی رکھی جا سکے گی۔ ساتھ ہی تاجروں کا وقت اور خرچ بھی بچے گا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم سورت کی بڑی ٹیکسٹائل صنعت کو مزید محفوظ اور منظم بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل ثابت ہوگا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined