قومی خبریں

ملک کورونا کی بھٹی میں جل رہا ہے اور مودی بنگال انتخابی مہم میں مصروف ہیں: پرمود تیواری

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پرمود تیواری نے کہا ہے کہ ملک کورونا کی بھٹی میں سلگ رہا ہے لیکن وزیر اعظم بنگال میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں

بنگال میں تشہیر کرتے وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر
بنگال میں تشہیر کرتے وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر 

الہ آباد: کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پرمود تیواری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملک کورونا کی بھٹی میں سلگ رہا ہے لیکن وزیر اعظم بنگال میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

تیواری نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم بنگال انتخابی مہم میں ’دیدی او دیدی‘ گانا گارہے ہیں، جبکہ ملک کورونا وائرس انتہائی خوفناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے ، جو پورے ملک میں بیماری اور موت کا تانڈوکررہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک کے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں تو یہ قول حرف بہ حرف صحیح ثابت ہورہی ہے کہ ’جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجارہا تھا‘۔ اسی طرح آج جب ملک کورونا وباکی کی بھٹی میں جل رہا ہے مسٹر مودی نہ صرف انتخابی مہم میں تقریر کررہے ہیں بلکہ طنزیہ انداز میں ہنستے ہوئے کہتے ہوئے ’’دیدی اودیدی ‘‘ کے گیت سنا رہے ہیں۔ شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ ایک دن ملک کا ایسا بادشاہ (وزیر اعظم) ہوگا جب ملک کے لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے تو وہ بے فکر ہوکر انتخابی پرچار کا کام کررہاہوگا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ