قومی خبریں

بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ملک: کانگریس

بہار کانگریس نے عالمی بھوک انڈیکس میں ہندوستان کی قابل رحم صورتحال کو لیکر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار کانگریس نے عالمی بھوک انڈیکس میں ہندوستان کی قابل رحم صورتحال کو لیکر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ بہارکانگریس اسمبلی کے لیڈر سدانند سنگھ نے یہاں کہاکہ نریندر مودی حکومت میں ہندوستان عالمی بھوک انڈیکس ( گلو بل ہنگر انڈیکس) میں 102 مقام پیچھے چلا گیا ہے ۔

Published: undefined

حیرت اس بات پر ہے کہ جس پاکستان کی سیاست کر کے بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی وہ بھی ہندوستان سے بہتر حالت میں ہے ۔ اس انڈیکس میں پاکستان 94 مقام پر ہے ۔ سنگھ نے حملہ کرتے ہوئے کہاکہ نہ صر ف پاکستان بلکہ سبھی پڑوسی جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم ملکوںمیں ہندوستان نچلے مقام پر آگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ملک بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکاہے ۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہاکہ برکس ( برازیل ، روس ، انڈیا ، چین اور ساﺅتھ افریقہ) کے باقی ملکوں سے بھی ہندوستان اس فہرست میں بہت پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو موصول نمبرات30.3 ہے ۔ اس کا مطلب ہےکہ یہ بھوک سنگین بحران ہے ۔

Published: undefined

سنگھ نے کہاکہ یہ رپورٹ سال 2014-18 کے مابین مطالعہ ( اعداد و شمار ) پر مبنی ہے یعنی پورے طور سے یہ مودی حکومت کے مدت کار کی سیاہ حصولیابی ہے ۔ انہوںنے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) ملک کے باشندوںکو بتائے گی کہ جس ملک نے اس پر اعتماد کر کے اسے اقتدار کی دہلیز پر پہنچایا اس ملک کی ایسی حالت کیوں بنائی ۔ کیا اسے مرکزی قیادت میں مزید برقرار رہنے کا اخلاقی جواز ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined