قومی خبریں

مرکزی حکومت تمام شہریوں کو کورونا کا ٹیکہ مفت فراہم کرے: اویسی

اویسی نے کہا کہ عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے کووڈ سے کامیابی کے ساتھ لڑائی لڑی ہے۔ لیکن آج ملک مرکزی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے تمام شہریوں کے لئے کورونا کا مفت ٹیکہ فراہم کرے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کووڈ-19 کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے انجکشن اور دیگر وائلس پر جی ایس ٹی کو معاف کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رقم کا، اس اہم وقت میں شہریوں کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں کووڈ ہیلپ لائن اور آکسیجن بینک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف ماہرین اور ایجنسیوں کے ذریعہ وقفہ وقفہ سے چوکسی اختیار کرنے کی خواہش کے باوجود زمینی کام نہ کرتے ہوئے حد سے زیادہ اعتماد کے ذریعہ ملک کو بحران میں ڈھکیلنے پر مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے کووڈ- 19 سے کامیابی کے ساتھ لڑائی لڑی ہے۔ اسی طرح کا بیان پارلیمنٹ میں بھی دیا گیا تھا۔ آج ملک مرکزی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined