قومی خبریں

بی جے پی سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے: غلام احمد میر

غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز کانگریس کارکنوں کی طرف سے جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف درج احتجاج کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔

غلام احمد میر / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @SevadalJK
غلام احمد میر / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @SevadalJK 

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا الزام ہے کہ بی جے پی سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کر رہی ہے۔

Published: undefined

غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز کانگریس کارکنوں کی طرف سے جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف درج احتجاج کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ بتادیں کہ کانگریس نے جمعرات کے روز جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف ایک بار پھر زور دار احتجاج درج کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر میر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ملک اور جموں و کشمیر میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جائیداد، سڑک، پٹرول، ڈیزل وغیرہ غرض کہ ہر چیز پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے اور حکومت لوگوں پر ٹیکس لگا کر انہیں خوف زدہ کرنا چاہتی ہے یہ ٹیکس ٹررزم ہے‘۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے بلکہ اس کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کرتی ہے۔

Published: undefined

موصوف صدر نے کہا کہ ملک میں بڑھ رہی مہنگائی پر بی جے پی اس لئے خاموش ہے کیونکہ انہیں امبانی اور اڈانی کو پیسے واپس کرنے ہیں اور ان کے لئے ہی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں جن کی آمدنی سو روپیہ یومیہ ہے کو پچاس روپیہ ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined