
کل پھر کورونا کے نئے معاملہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئےہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 32 سو سے زیادہ رہی جو ابھی تک کی سب سے زیادہ ہے۔ لوگ جہاں علاج کےلئےپریشان اور خوفزدہ ہیں وہیں ان میں یہ بھی بے چینی ہے کہ کورونا کا یہ قہر کب رکےگا۔ اس تعلق سے آج تک پر شائع خبر کے مطابق آئی آئی ٹی کانپور کے ایک پروفیسر کا کہنا ہےکہ کورونا کا پیک یعنی شباب یہی ہے اور مئی کے پہلے ہفتہ سے نئے معاملوں میں کمی درج ہونی شروع ہو جائے گی۔
آئی آئی ٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ نئے معاملوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور اتر پردیش میں یہ تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے لیکن ان کے برخلاف بی بی سی پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں ابھی اضافہ ہوگا اور یہ دو سے تین ہفتوں بعد اپنے شباب پر ہوگا ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد موجودہ تعداد سے دو گنا سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اگر غور سے دیکھا جائے تو آئی آئی ٹی کے پروفیسر کی بات میں زیادہ وزن نظر آ تا ہے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر لوگوں کو کورونا ہو چکا ہے جس کی وجہ سےاس کے مزید پھیلنے کے امکان کم ہو گئے ہیں ۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Apr 2021, 8:11 AM IST