قومی خبریں

گجرات میں مہاجر مزدوروں کی گرفتاری ایک حساس معاملہ ہے: اکھلیش

اکھیلیش یادو نے کہا کہ کیا لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھروں میں قید ہونے پر مجبور بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے حالات جاننا یا سماج کے کمزور طبقات کے بارے میں سوال کرنا اب جرم کے زمر ے میں آتا ہے؟۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: گجرات کے سورت میں اپنے مالکان سے اپنی تنخواہ اور گھر جانے کے انتظامات کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر اترے دیگر مقامات کے مہاجر مزدوروں کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا اظہا کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کو کہا کہ ان مزدوروں کی گرفتار کافی حساس معاملہ ہے حکومت کو ان کے اندر اعتماد کی بحالی کے لئے فوراً مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے رہائش کا معقول انتظام کرنا چاہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے ریاستی حکومت پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام لگایا کہ وزیر اعلی کے بارے میں ایک صحیح خبر شائع کرنے پر نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا میڈیا کی آزادی پر پابندی عائد کرنا اور اقتدار کا واضح غلط استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو میڈیا کے خلاف جانبدارانہ رویہ کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔ یہ جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہے۔

Published: undefined

اکھیلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ سے مثبت اور تخلیقی تنقید کی حمایت کی ہے۔ کیا حکومت سے کسانوں، بے روزگار افراد، خواتین، نوجوانوں اور دیگر متاثرہ طبقے کے لئے راحت کے طور پر کیے گئے کاموں کے بارے میں سوالات نہیں پوچھے جانے چاہیں۔ لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھروں میں قید ہونے پر مجبور بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے حالات کیسے ہیں؟ کیا سماج کے کمزور طبقات کے بارے میں سوال کرنا اب جرم کے زمر ے میں آتا ہے؟۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کے لئے ملک گیر مکمل لاک ڈاون کی سماج وادی پارٹی کی جانب سے مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنان حکومت اور محکمہ صحت کے ہدایات پر مکمل عمل کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں سماج وادی پارٹی جمہوری ذمہ داریوں سے منھ نہیں موڑ سکتی۔ ہماری تجاوزیر ٹیم۔11 کو مزید کارگر اور مؤثر بنانے کے لئے ہوتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined