نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں لہذا اس بیماری میں مبتلا لوگوں کی ٹیسٹنگ کی رفتار کو زبردست رفتار دینے کی ضرورت ہے۔ پرینکا واڈرا نے پیر کو کہا کہ کورونا کے انفیکشن کو روکنے کا واحد طریقہ اس ٹیسٹنگ کو بڑھانا ہے لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹنگ کے معاملے میں ہم پاکستان اور سری لنکا جیسے ممالک سے پیچھے ہیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ”کوروانا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ کی جانچ ہے۔ تبھی ہم متاثرہ شخص کا علاج کر سکتے ہیں“۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا، ”زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرو، ٹریٹ کرو۔ یہی ہمارا فارمولہ ہونا چاہیے۔ آپ سب سے میری گزارش ہے کہ زیادہ ٹیسٹنگ کے لئے آواز اٹھایئے“۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined