
چنئی: ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں منگل کے روز 317 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
ہندوستان پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ دوسرے ٹسٹ میں جیت کے بعد ہندوستان اب چوتھے سے دوسرے نمبر پرپہنچ گیا ہے جبکہ انگلینڈ پہلے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
چار میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ اب احمدآباد میں ہونے ہیں۔ ہندوستان کو ان دو ٹسٹ میچوں میں ایک میں جیت اور ایک ڈرا ٹسٹ چیمپئن شپ کے جون میں لارڈس میدان میں ہونے والے فائنل میں پہنچا دے گا جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے دونوں میچوں میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کا فائنل میں مقام محفوظ ہے۔ اگر یہ سیریز 1-1 یا 2-2 سے ڈرا ہوتی ہے یا پھر انگلینڈ اسے 1-2 سے جیت جاتا ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔
ہندوستان (فیصد پوائنٹ 69.7) فائنل کے لئے 1-2، یا 1-3
آسٹریلیا (فیصد پوائنٹ 69.2) ہندوستان انگلینڈ سیریز 1-1، 2-2 یا انگلینڈ کی 1-2 سے جیت انگلینڈ (فیصد پوائنٹ 67.0) 1-3
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔