قومی خبریں

بچہ چوری کی افواہوں سے اتر پردیش میں دہشت

بھیڑ کے ذریعہ مار پیٹ کے ویڈیو بھی وائرل ہو رہے ہیں اور پولس جب تک موقع واردات پر پہنچتی ہے بھیڑ تب تک اپنا کام کر چکی ہوتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے الگ الگ مقامات سے بچے چوری ہونے کی افواہیں آرہی ہیں اور ایسی افواہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیل رہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ بھیڑ کے غصہ کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔ بھیڑ کے ذریعہ مار پیٹ کے ویڈیو بھی وائرل ہو رہے ہیں اور پولس جب تک موقع واردات پر پہنچتی ہے بھیڑ تب تک اپنا کام کر چکی ہوتی ہے۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

مغربی اتر پردیش کے شاملی علاقہ میں رسّی فروخت کر رہیں پانچ خواتین کو بھیڑ نے بچے چوری کے شک میں جم کر پیٹا اور ان کا ویڈیو بھی بنایا۔ پولس نے وہاں پہنچ کر تشدد کر رہی اس بھیڑ سے ان خواتین کو بچایا اور تھانے لے آئی، لیکن بھیڑ نے تھانے میں بھی ان پر حملہ کر دیا۔ اس سے قبل21 اگست کو بھی ایک شخص کو بھیڑ نے جم کر پیٹا تھا۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

بلند شہر سے بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو بچہ چور سمجھ کر خوب پیٹا۔ اس دوران ایک بائیک سوار کی موت بھی ہو گئی۔ بلند شہر میں گزشتہ دنوں ایسے کئی معاملہ سامنے آچکے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بچہ چوری کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔ بلند شہر کے ایس ایس پی نے کہا ہے کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

اتر پردیش کے ایٹہ میں ہماچل پردیش کی ایک خاتون کو بچہ چوری کے شک میں بری طرح پیٹ دیا گیا۔ خاتون کی شکایت درج کرلی گئی ہے اور 4 لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ اس خاتون کو قریب دس لوگوں نے بچہ چور قرار دیتے ہوئے زبردست پیٹائی کر دی تھی۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

ہاپوڑ کے پلکھوا میں بھیڑ نے ایک بزرگ خاتون کو جم کر پیٹا۔ بھیڑ کا الزام تھا کہ خاتون بچہ چور ہے۔ پولس نے ویڈیو کی بنیاد پر 28 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ واقعہ 23 اگست کو پیش آیا تھا، جب اس خاتون کو پیٹ پیٹ کر لہولہان کر دیا گیا تھا۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

میرٹھ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب بھیڑ نے ایک نوجوان کو بچہ چوری کرنے کے شک میں جم کر پیٹ دیا۔ پولس نے بڑی مشکل سے اس نوجوان کو بھیڑ سے بچایا۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

بریلی سے بھی بچے چوری کرنے کے دو معاملہ سامنے آئے ہیں جن کو پولس نے صحیح مانا ہے۔ ایس پی شہر ابھینندن نے بتایا کی کینٹ اور فرید پور علاقہ سے بچے چور پکڑے گئے ہیں۔ یہ لوگ بچوں کو اٹھا رہے تھے اسی دوران بھیڑ نے انہیں دبوچ لیا اور پولس کے حوالہ کر دیا۔ واضح رہے پولس نے ان کی پٹائی کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا جبکہ خبر ہے کہ ان چوروں کو کھمبے سے باندھ کر پیٹا گیا اور ان لوگوں کا ویڈیو بھی بنایا گیا۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Aug 2019, 2:10 PM IST