قومی خبریں

دہلی کے گوکلپوری علاقہ کی جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

دہلی فائر بریگیڈ کو رات تقریباً ایک بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، تقریباً 4 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن حادثہ میں 30 جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں اور 7 افراد ہلاک ہو گئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: دہلی کے گوکلپوری علاقہ میں دیر رات گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 7 افراد کی جان چلی گئی۔ آگ لگنے کا سبب کیا تھا یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس حادثہ میں متعدد افراد آگ میں جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 12 Mar 2022, 10:13 AM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گوکلپوری میں آگ لگنے کے سبب جھگی بستی کے 7 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کیجریوال کچھ ہی دیر میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ہیں، جہاں وہ راحت اور بچاؤ کے کام کا جائزہ لیں گے۔ کیجریوال ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے خود یہ اطلاع دی۔

Published: 12 Mar 2022, 10:13 AM IST

شمال مشرقی دہلی کے اے ڈی سی پی دیواش کمار پانڈے نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے 7 لاشوں کو برآمد کر لیا ہے۔ اس حادثہ میں 30 جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں اور 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمال مشرقی دہلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ منوج تواری نے گوکل پوری کے جھگیوں میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تواری نے ہفتہ کو کہا کہ یہ واقعہ دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے اور ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

Published: 12 Mar 2022, 10:13 AM IST

انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور 50 لاکھ روپے کی امداد دی جائے۔ ساتھ ہی زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے اور راحت اور بچاؤ کاموں کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: 12 Mar 2022, 10:13 AM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Mar 2022, 10:13 AM IST