قومی خبریں

دادر نگر حویلی میں خوفناک حادثہ: نائٹروجن گیس کے گودام میں زوردار دھماکے سے لرز اُٹھا علاقہ، 4 ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ سلنڈردھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گودام کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور ملبہ سڑک پر جا گرا۔ دھماکے سے آس پاس کے علاقوں میں تیز جھٹکے محسوس ہونے سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

مرکز کے زیر انتظام علاقہ دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے سلواسا میں ہفتہ کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ راجدھانی سلواسا کے ڈیمانی روڈ پر واقع نائٹروجن گیس گودام میں سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران خوفناک دھماکہ ہوگیا۔ تازہ خبر کے مطابق اس واردات میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 5 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی صبح ملازمین گودام میں نائٹروجن گیس سلنڈر ری فل کر رہے تھے کہ اچانک ایک سلنڈر میں تیز دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گودام کے ایک حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور ملبہ سڑک پر جاگرا۔ دھماکے سے آس پاس کے علاقوں میں تیز جھٹکے محسوس ہونے سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Published: undefined

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز 30 میٹر دور تک سنی گئی۔ اس وقت وہاں سے گزرنے والے اسکولی بچے اور مقامی رہائشی دہشت میں آگئے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زلزلے جیسے جھٹکے بھی محسوس کیے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں گودام کا منیجر بھی شامل ہے۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کا انداشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ نے اس پورے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور یہ پتا لگایا جارہا ہے کہ سلنڈر ری فلنگ کے عمل کے دوران کس سطح پر لاپرواہی ہوئی، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined