قومی خبریں

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پیش کی بہترین مثال، سڑک کے لیے اپنے گھر کی چہاردیواری منہدم کر دی

سڑک کی چوڑائی بڑھانے کے دوران کئی لوگوں کے گھر ٹوٹ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ اپنے گھر کی چہاردیواری کو توڑنے کا حکم دینے پر گاؤں والے ریونت ریڈی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی / تصویر ایکس</p></div>

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی / تصویر ایکس

 

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے، جو موجودہ دور کے سیاست دانوں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ ریونت ریڈی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں کسی طرح کی تفریق نہیں ہونی چاہیے، اور انھوں نے اپنے اس قول خود بھی عمل کرنے کی مثال پیش کی ہے۔ دراصل ناگرکورنول ضلع کے وانگور واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش کونڈاریڈی پلی میں سڑک کی چوڑائی بڑھانے کا کام ہو رہا ہے۔ اس دوران جب وزیر اعلیٰ کی رہائش کی چہار دیواری درمیان میں آئی، تو انھوں نے بغیر کچھ سوچے اسے فوراً گرانے کا حکم دے دیا۔

Published: undefined

سڑک کی چورائی کے دوران کئی لوگوں کے گھر ٹوٹ گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق گاؤں میں مجموعی طور سے 43 گھر اس سڑک تعمیر کو لے کر جزوی طور سے توڑنے پڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ اپنے گھر کی چہار دیواری کو تورنے کا حکم دیے جانے پر گاؤں والے ریونت ریڈی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کونڈاریڈی پلی میں سڑک بنانے کے دوران رخنہ انداز بن رہی وزیر اعلیٰ کے گھر کی چہاردیواری کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے حکم پر افسران نے دو دن قبل ہی گرا دیا تھا۔ اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر دیوسہایم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے دو ماہ پہلے سڑک کی چوڑائی کاری کے دوران اپنے گھر سے محروم ہونے والوں کو معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ہی سڑک تعمیرات میں تیزی لائی گئی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، سڑک چوڑائی کاری کے لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے گھر کی چہاری دیواری تو گرا ہی دی گئی تھی، اب اس چہار دیواری کی از سر نو تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ اس معاملے میں گاؤں والے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے نظریات کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ گاؤں والے کہہ رہے ہیں کہ بھلے ہی وہ ہماری ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوں، لیکن انھوں نے بغیر کسی تفریق کے افسران کو ہدایت دی کہ گھر کی دیوار گرا دیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنی بھلائی نہیں دیکھی، بلکہ گاؤں کے لوگوں کی بھلائی کے بارے میں سوچا۔ اس طرح کا حکم دینا ایک اچھی مثال پیش کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined