قومی خبریں

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ریاست کے 64 فیصد ووٹروں نے کیا حق رائے دہی کا استعمال

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ جمعرات کو کچھ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پرامن رہی اور ریاست میں تقریباً 64 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

<div class="paragraphs"><p>تلنگانہ میں ووٹنگ / یو این آئی</p></div>

تلنگانہ میں ووٹنگ / یو این آئی

 

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ جمعرات کو کچھ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پرامن رہی اور ریاست میں تقریباً 64 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Published: undefined

ایک انتخابی افسر نے بتایا کہ شام 5 بجے کے مقررہ اختتامی وقت تک کل 3.26 کروڑ رائے دہندگان میں سے 63.94 فیصد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ تاہم، ریاست کے کل 119 حلقوں میں سے 13 نکسل متاثرہ سیٹوں پر پولنگ ایک گھنٹہ پہلے (شام 4 بجے) ختم ہو گئی۔

Published: undefined

الیکشن افسر نے حتمی ووٹنگ کے اعداد و شمار میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں 73 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار ووٹنگ فیصد کم رہا ہے۔ حتمی ووٹنگ فیصد آنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔

تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے کہا ’’مختلف مقامات پر ایک یا دو معمولی جھڑپوں کو چھوڑ کر، ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔

Published: undefined

سی ای او راج نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو مقامات پر ای وی ایم تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ایم ایل سی کے کویتا اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں، جنہیں متعلقہ ضلعی انتخابی حکام کو ان کی رپورٹس کے لیے بھیجا گیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined