قومی خبریں

تلنگانہ: عادل آباد میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسیس درج

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسیس اور 41.4 ڈگری سلسیس رائل سیما کے تروپتی میں درج کیا گیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت کے امکان ہیں، شمالی ساحلی اے پی، یانم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت اسی عرصہ کے دوران رائل سیما میں معمول سے تین تا چارڈگری زائد رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے کاوالی اور اونگول میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

Published: undefined

اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 41.4 ڈگری سلسیس رائل سیما کے تروپتی میں درج کیا گیا۔ اقل ترین درجہ حرارت 19.2 ڈگڑی سلسیس عادل آباد اور 20.5 ڈگری سلسیس رائل سیما کے جنگا مہیشوراپورم میں درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں گزشتہ روز اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 39.8 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 23.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined