قومی خبریں

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے سے تیجسوی یادو ہوئے برہم

تیجسوی نے لکھا کہ’’کچھ لوگ، ایم ایل اے بنتے ہی سیاست کا پورا علم رکھنے کا گمان کر لیتے ہیں۔ قانون سازی کی بنیادی باتوں کو سمجھے بغیرمقبول لیڈر کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کی ہمت آجاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو</p></div>

پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو

 

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایکزیکیوٹیو صدر تیجسوی یادو نے جمعہ کو گلوکارہ سے سیاستداں بننے والی میتھلی ٹھاکر کے بہار میں ان پارٹی کی حکمرانی کے بارے میں کئے گئے تبصروں پر سخت تنقید کی۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے براہ راست میتھلی ٹھاکر کا نام نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا پران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے تبصروں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے خود کا موازنہ دریودھن اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کا اشاروں میں موازنہ ’دھرتراشٹر‘ سے کرنے پر جوابی حملہ کیا۔

Published: undefined

جمعرات کو اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے میتھلی ٹھاکر نے بالواسطہ طور سے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کے لیے ہمدردی کا موازنہ مہابھارت کے دور میں ہستنا پور کے راجا دھرتراشٹر  کے بیٹے دوریودھن کے تئیں ہمدردی سے کیا تھا۔ جس کے بعد بہار اسمبلی میں میتھلی کے بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آر جے ڈی کے ایکزیکیوٹیو صدر تیجسوی یادو نے جوابی حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

اگرچہ میتھلی نے لالو پرساد یادو یا ان کی پارٹی کا نام لے کر ذکر نہیں کیا لیکن’’2005 سے پہلے کابہار‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے اشاروں سے صاف کردیا کہ وہ آر جے ڈی کے سابقہ ​​دور حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔ جس پر تیجسوی یادو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’کچھ لوگ، ایم ایل اے بنتے ہی سیاست کا مکمل علم رکھنے کا گمان کر لیتے ہیں۔ قانون سازی کے معاملات کی بنیادی باتوں کو سمجھے بغیر ان میں ایک مقبول لیڈر کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کی ہمت آجاتی ہے۔

Published: undefined

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس سے افراتفری اور بدامنی کا ماحول ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ جرائم پیشہ کو طاقت کے تحفظ سے حوصلہ ملتا ہے اور یہ کہ جرائم پیشہ اور حکمران لیڈروں کے درمیان گٹھ جوڑ پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی طنزیہ کہا کہ حکومت کا سربراہ بے ہوشی کی حالت میں نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں، انتظامی نظام بدعنوانی میں ڈوبا ہوا ہے اور جرائم پیشہ افراد بغیر کسی خوف کے سرگرم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined