قومی خبریں

تیر کا نہیں میزائل کا زمانہ ہے، غریبی کا اندھیرا مٹانے کے لئے لالٹین ضروری: تیجسوی

تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ اس بار بہار کے کسان اور نوجوانوں نے ڈبل انجن کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے ۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ  

بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولا اور کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ” لالٹین“ کا زمانہ چلا گیا ہے تو شاید انہیں جانکاری نہیں ہے کہ اب ” تیر“ کا نہیں میزائل کا زمانہ ہے۔

Published: undefined

تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ ضلع کے مکامہ، جموئی، شیخ پورا اور گیا میں آر جے ڈی کے زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کے امیدواروں کے حق میں اتوار کو منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کہتے رہے ہیں کہ اب بہار میں لالٹین ( آرجے ڈی کا انتخابی نشان) کا زمانہ ختم ہو گیا ہے لیکن شاید ان کو پتہ نہیں ہے کہ اب تیر ( جے ڈی یو کا انتخابی نشان) کا بھی زمانہ نہیں رہا، اب تو میزائل کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں بے روزگاری کے اندھیرے کو مٹانے کے لئے لالٹین ضروری ہے اور تیر تو اب کسی کام کا نہیں رہا۔

Published: undefined

آر جے ڈی نے ریاست کی نتیش حکومت پر غریبی، بے روزگاری دور نہیں کرنے اور نقل مکانی نہ روک پانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مہا گٹھ بندھن کی حکومت اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کی تجویز کو منظوری دے گی۔

Published: undefined

نیوجت اساتذہ کو مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کے ان کے سالوں پرانے مطالبات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کے تیر نے ریاست کے نوجوانوں کا سینہ چھلنی کر دیا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی پرساد یادو نے لاک ڈاﺅن میں پھنسے لوگوں کو بہار واپس لانے کے نتیش حکومت کے دعوﺅں پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مدت میں حکومت نے چالیس لاکھ سے زائد لوگوں سے منہ پھیر لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جو جہاں ہیں وہیں رہے۔ اس سے مایوس ہوکر لوگ 2000 کیلومیٹر پیدل چل کر بہار واپس اپنے گھروں کو لوٹنے لگے۔ لوگوں کے پیروں میں چھالے پڑ گئے۔ بھوک۔ پیاس سے کئی لوگوں نے تو راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار بہار کے کسان اور نوجوانوں نے ڈبل انجن حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined