قومی خبریں

تیجسوی یادو کا زمین کےعوض نوکری معاملے میں الزامات قبول کرنے سے انکار، مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

عدالت نے الزامات طے کرنے کے بعد مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے حالانکہ معاملے کے تمام ملزمین ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو</p></div>

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو

 

 بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سی بی آئی کی جانچ والے زمین کے عوض نوکری دینے کے مبینہ گھپلے میں اپنے خلاف عدالت کے ذریعہ طے کئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اس معاملے میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔9  جنوری 2026 کو راؤز ایونیو کورٹ نے سابق وزیعالیٰ لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، بیٹوں تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، بیٹی میسا بھارتی اور کئی دیگر ملزمین کے خلاف بدعنوانی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کیے تھے۔

Published: undefined

الزام ہے کہ لالو یادو اور ان کے خاندان نے ایک جرائم پیشہ گروہ کی طرح کام کیا اور سرکاری نوکریوں کو زمین حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ وزارت ریلوے کو ذاتی ملکیت کے طور پر استعمال کیا گیا اور بڑی سازش کی گئی۔ اس معاملے میں عدالت نے 41 ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کی جبکہ 52 کو بری کر دیا۔ یہ معاملہ لالو پرساد یادو کے 2004 سے 2009 تک وزیر ریل رہتے ہوئے بھارتی ریلوے میں گروپ ڈی کی تقرریوں سے متعلق ہے۔

Published: undefined

معاملے کی جانچ کرنے والی سی بی آئی کا الزام ہے کہ ان نوکریوں کے عوض امیدواروں نے لالو خاندان یا ان کے ساتھیوں کے نام رعایتی قیمتوں پر یا مفت میں زمینیں منتقل کیں۔ 29 جنوری کو عدالت نے لالو خاندان اور دیگر ملزمین کو یکم سے 25 فروری کے درمیان باضابطہ طور سے الزامات قبول کرنے یا مسترد کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ تیجسوی یادو نے الزامات تسلیم نہیں کئے اور مقدمے کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

آر جے ڈی نے اس پورے معاملے کو سیاسی انتقامی کارروائی بتاتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے الزامات طے کرنے کے بعد مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ تمام ملزمین ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ سی بی آئی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب سماعت اور ثبوت پیش کرنے کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined