قومی خبریں

دہلی ایئرپورٹ کے اے ٹی سی سسٹم میں تکنیکی خرابی، 100 سے زائد پروازیں متاثر، مسافر پریشان

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی نظام میں اچانک آئی تکنیکی خرابی کے باعث 100 سے زیادہ پروازوں میں تاخیر، اسپائس جیٹ سمیت کئی ایئر لائنز متاثر، انتظامیہ نے افسوس ظاہر کیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سسٹم میں اچانک آئی تکنیکی خرابی کے باعث ہوائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔ اس خرابی کے نتیجے میں ملک اور بیرونِ ملک جانے والی تقریباً 100 سے زائد پروازوں میں تاخیر کی اطلاع ملی ہے۔ کئی مسافر گھنٹوں ہوائی اڈے پر انتظار کرتے رہے اور سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے سافٹ ویئر میں فنی نقص پیدا ہونے سے پروازوں کو ’ٹیک آف‘ یا ’لینڈ‘ کرنے کی اجازت دینے کا عمل سست پڑ گیا۔ اس وجہ سے اسپائس جیٹ، انڈی گو، ایئر انڈیا اور دیگر کئی ایئر لائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ کچھ پروازوں کو ہوائی اڈے کے اردگرد فضا میں چکر کاٹنے کے بعد اترنے کی اجازت ملی، جبکہ متعدد طیاروں کو دہلی آنے سے پہلے ہی روٹ تبدیل کرنا پڑا۔

اے این آئی کے مطابق، تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کئی کو عارضی طور پر ملتوی بھی کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جن میں مسافر گھیری ہوئی قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’اے ٹی سی سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول پر اثر پڑا ہے۔ ہماری تکنیکی ٹیم دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مصروف ہے۔ ہم مسافروں سے اس تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘‘

انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کرتے رہیں۔ دوسری جانب اسپائس جیٹ نے اپنے بیان میں کہا، ’’دہلی میں اے ٹی سی کی بھیڑ اور تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تمام آمد و رفت کی پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی فلائٹ کا رئیل ٹائم اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔‘‘

Published: undefined

ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1، 2 اور 3 پر مسافروں کی بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ کئی مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں فلائٹ انفارمیشن بورڈ پر بروقت معلومات نہیں مل رہیں اور گھنٹوں انتظار کے باوجود کوئی واضح اطلاع نہیں دی جا رہی۔ تاہم شام تک صورتحال بہتر ہونے کے آثار نظر آئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ اے ٹی سی نظام کو جلد مکمل طور پر بحال کر لیا جائے گا اور پروازوں کا معمول بحال ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Published: undefined