تصویر انسٹا گرام
ہندوستانی ریلوے سے سفر کرنے والے مسافر متوجہ ہوں۔ یکم جولائی سے ریلوے تتکال ٹکٹ کا ضابطہ بدلنے جا رہا ہے۔ اب یکم جولائی سے تکتال ٹکٹ بکنگ کی اجازت صرف انہیں آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ ہولڈرس کو ملے گی جو اپنے اکاؤنٹ میں آدھار نمبر سے آتھینٹکیٹ کرا چکے ہیں۔ ریلوے اس کی مدد سے تتکال ٹکٹ میں فرضی واڑہ کو روکنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
وزیر ریل اشونی ویشنو پہلے ہی سماجی رابطے کی ویبس ائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے اس ضابطے کی جانکاری دے چکے ہیں۔ اب انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے پورٹل اور ایپ پر بھی نئے ضابطے کی جانکاری فلیش کر رہی ہے۔
Published: undefined
ریل مسافروں کو سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسے اپنے آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ کو آدھار نمبر سے آتھینٹکیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے اور یہ چند منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔ آیئے اس کے پروسیس کو سمجھتے ہیں:
سب سے پہلے آئی آر سی ٹی سی ایپ کو اوپن کریں یا پھر براؤذر میں آئی اار سی ٹی سی ویب سائٹ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد آئی آر سی ٹی سی پورٹل پر لاگ اِن کریں۔
Published: undefined
اس کے بعد ٹاپ رائٹ سائڈ پر آپ کو My Account نام کا آپشن ملے، گا اس پر کلک کریں، اس کے بعد اسکرین پر آتھینٹکیٹ یوزر آپشن دکھائی دے گا۔ اس پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد موبائل ایپ یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر آتھینٹکیشن کا پروسیس اوپن ہو جائے گا۔ یہاں آپ کا نام اور جنس کی تفصیل ہوگی۔ نام سے اوپر آدھار نمبر کی تفصیل بھرنے کا آپشن درج ہوگا، جس میں اپنے آدھار نمبر کو اینٹر کریں۔
Published: undefined
پھر نیچے کی طرف آئیں، وہاں او ٹی پی کا آپشن دکھائی دے گا، اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد آدھار کے ساتھ رجسٹرڈ نمبر پر او ٹی پی آئے گا۔ اس کو آر آر سی ٹی سی پورٹل پر اینٹر کر دیں۔ آخر میں کنڈیشن کے بکس پر چیک کر دیں پھر سبمٹ کر دیں۔ آخر میں آپ کا آئی آر سی ٹی سی اکاؤنت آدھار سے آتھنٹکیٹ ہونے کے بعد کچھ میسج آئے گا ساتھ ہی مائی اکاؤنٹ کے اندر آتھینٹکیٹ یوزر کے آگے گرین ٹک نظر آنے لگے گا۔
Published: undefined
آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ کو آدھار نمبر سے آتھینٹکیٹ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیشہ آفیشیل ایپ اور آفیشیل پورتل کا ہی سہارا لیں۔ سائبر اسکیمرس سے دھوکہ دہی کا خطرہ ہے۔ وہ بینک کھاتے میں سیندھ ماری بھی کرنے کے لیے فرضی پورٹل اور ایپ تیار کر سکتے ہیں، جس سے صارفین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined