قومی خبریں

تمل ناڈو اسمبلی نے پھر سے پاس کیا نِیٹ بل،بی جےپی کا بائیکاٹ

اسمبلی میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گورنر کے بل کو واپس کرنے کے بعد سے دوبارہ پاس کیا گیا ہے اب اسے گورنر کے ذریعہ صدر کی منظوری کےلئے بھیجا جائےگا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

تمل ناڈو اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار منگل کو ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کرکے قومی اہلیت اور داخلہ امتحان (نِیٹ)کے سلسلے میں پھر سے ایک بل پاس کیا گیا۔اس بل کے ذریعہ گریجویٹ میڈیکل داخلوں کےلئے ریاست کو نِیٹ امتحاس سے مستقل طورپر الگ رکھنے سے متعلق تجویز لائی گئی ہے۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی کے چارارکان اسمبلی کے بائیکاٹ کے درمیان وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے بل کو پیش کیا جسے اتفاق رائے سے ایوان نے پاس کردیا۔

Published: undefined

اسمبلی میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گورنر کے بل کو واپس کرنے کے بعد سے دوبارہ پاس کیا گیا ہے۔ اب یہ بل دوبارہ دستخط کے لئے گورنر کے پاس جائے گا اور اب سب کی نگاہیں اس پر لگی ہوئی ہیں کہ گورنر کی جانب سے اگلا قدم کیا ہوتا ہے۔ گورنر اس بل پر دستخط کر دیں گے یا اس بل کے تعلق سے ان کا قدم کوئی اور ہوگا۔

Published: undefined

نِیٹ بل کو پانچ مہینوں کے فرق سے دوبارہ لایا گیا ہے،جسے گورنر کے ذریعہ صدر کی منظوری کےلئے بھیجا جائےگا۔

Published: undefined

گورنر آر این روی کے پرانے بل کو واپس کرنے کے بعد سبھی پارٹیوں کی میٹنگ میں اس خصوصی اسمبلی اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مسٹر اسٹالن کے ایوان میں تفصیل سے جواب دینے کے بعد بل بغیر مخالفت کے صوتی ووٹوں سے پاس ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined