قومی خبریں

تمل ناڈو: 10ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ، سبھی طالب علم کو کیا گیا پاس

تقریباً نولاکھ طلبا اس مرتبہ 10ویں کا امتحان دینے والے تھے، لیکن کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے طلبا کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہ ہو، اس لیے انھیں بغیر امتحان دیئے ہی پاس قرار دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنئی: تمل ناڈو میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ایس ایس ایل سی بورڈ کی 10ویں کلاس کے امتحانات منگل کو منسوخ یعنی رد کردیئے گئے اور سبھی طالب علموں کو پاس قرار دے دیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ تقریباً نولاکھ طلبا اس مرتبہ 10ویں کا امتحان دینے والے تھے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے انھیں بغیر امتحان دیئے ہی پاس قرار دیا گیا۔

Published: undefined

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سامی نے ویڈیو کے ذریعہ اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ 15 سے 25 جون تک ہونے والے 10ویں کلاس کے امتحانات رد کر دیئے گئے ہیں تاکہ طالب علموں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلاس 11ویں کے باقی سبجیکٹوں کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 10 ویں بورڈ کے امتحانات رد ہونے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بیچ نو لاکھ طالب علموں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر امتحانات کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مدراس ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے امتحانات منعقد کرنے کے فیصلے پرازسر نو غور کرنے کے لئے کہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined