قومی خبریں

’بیساکھی لو، استعمال کرو اور پھینک دو‘، امت شاہ کے بیان پر سنجے راؤت کا ردعمل

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ ’’ملک میں کئی جگہوں پر بی جے پے بیساکھی کے دم پر اقتدار میں ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کے پاس پوسٹر لگانے والے کارکنان نہیں تھے، انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / آئی اے این ایس

 
IANS

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو جنوبی ممبئی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مہارشٹر میں بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنی طاقت پر چلے گی۔‘‘ ان کے اس بیان پر شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی 2 بیساکھی پر ہے۔ اس کی پالیسی رہی ہے کہ بیساکھی لو، استعمال کرو اور پھینک دو۔

Published: undefined

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ ملک میں کئی جگہوں پر بی جے پے بیساکھی کے دم پر اقتدار میں ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کے پاس پوسٹر لگانے والے کارکنان نہیں تھے، انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ بالا صاحب ٹھاکرے نے حکم دیا تھا کہ ہم بی جے پی کے لیے کام کریں۔ بابری کے بعد ہم پورے ملک میں لوک سبھا انتخاب لڑنے والے تھے۔ اٹل بہاری واجپئی نے گزارش کی تھی کہ اگر آپ انتخاب لڑیں گے تو بی جے پی کو نقصان ہوگا۔ جب ہم ایسا کر رہے ہیں تو آپ اپنا امیدوار واپس لے لیں۔ پھر بالا صاحب نے ایک لمحہ تاخیر کیے بغیر امیدوار واپس لے لیے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ امت شاہ تو بعد میں آئے۔ انہوں نے اب صاف بھی کر دیا ہے، ایسے میں ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کو سامنے آنا چاہیے۔ اگر ان میں تھوڑی سی بھی عزت نفس باقی ہے، تو انہیں سامنے آنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امت شاہ نے 27 اکتوبر کو جنوبی ممبئی میں چرچ گیٹ کے پاس بی جے پی کے مہاراشٹر اسٹیٹ آفس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کے بعد پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ اقربا پروری والی پارٹیوں کی سیاست اب اس ملک میں نہیں چلے گی۔ کام کرنے کی سیاست ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی۔‘‘

Published: undefined

امت شاہ کہتے ہیں کہ مہاراشٹر میں بی جے پی بیساکھیوں پر نہیں بلکہ اپنے پیر پر چلتی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی غیر منقسم شیوسینا کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی نے باعزت سیٹ تقسیم کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اتحاد ٹوٹ گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے طویل عرصہ بعد اپنے بل بوتے پر انتخاب لڑا اور دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کے ساتھ ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ پہلے ہم ریاست کی سیاست میں چوتھے مقام پر تھے، لیکن آج ہم پہلے نمبر کی پارٹی ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ کے بیان کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ دوست بیساکھی نہیں ہوتے۔ فڑنویس کا کہنا ہے کہ ’’جو لوگ امت شاہ کے تبصرہ پر سوال اٹھا رہے ہیں، وہ بیساکھی کا مطلب نہیں سمجھتے ہیں۔ دوست بیساکھی نہیں ہوتے۔‘‘ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پورا کی قیادت والی این سی پی کے ساتھ مل کر ہی بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined