قومی خبریں

سوشانت سنگھ کی موت سے غمزدہ 9 ویں کے طالب علم نے کی خودکشی

فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے پورا ملک حیران ہے۔ ان کے چاہنے والے اس صدمے سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ اس درمیان سوشانت کے ایک شیدائی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے رہنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ایک شیدائی نے اپنے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ وہ سوشانت کی موت کی خبر سے صدمے میں تھا اور بار بار کہتا تھا کہ سوشانت مر نہیں سکتے ہیں۔ یہ معاملہ بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانہ حلقہ واقع لودی پور گاؤں کا ہے۔ لودی پور کے رہنے والے نویں درجہ کے طالب گوتم کمار نے اپنے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

Published: undefined

مہلوک کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گوتم کمار نے سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم 'ایم ایس دھونی- دی انٹولڈ اسٹوری' رات میں دیکھی تھی اور منگل کی صبح وہ اپنے زیر تعمیر مکان کے کمرے میں گیا جہاں کمرے کا دروازہ بند کر رسّی کے سہارے پھندے سے جھول گیا۔ گھر والوں کے مطابق کافی دیر تک جب وہ گھر نہیں لوٹا تو لوگوں کو فکر ہوئی اور وہاں گئے۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر جب نہیں کھلا تو کسی انہونی کے اندیشہ سے دروازہ توڑا گیا۔ اندر گوتم کی لاش پھندے سے جھولتی ہوئی نظر آئی۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی چنڈی تھانہ پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا۔

Published: undefined

چنڈی تھانہ انچارج ریتو راج کمار کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ "پہلی نظر میں یہ پورا معاملہ خودکشی کا معلوم ہو رہا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سوشانت کی موت کے بعد گوتم ڈپریشن میں تھا۔" مہلوک طالب علم گوتم کمار کے والد اوما شنکر لال نے بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر کے بعد ہی وہ بہت پریشان نظر آ رہا تھا۔ وہ سوشانت کے مرنے کو لے کر طرح طرح کے سوال کر رہا تھا۔ یہی بات وہ اپنے دوستوں سے بھی کرتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined