قومی خبریں

سپریم کورٹ ہنڈن برگ رپورٹ معاملےپر سماعت آج

عرضی میں بڑے کارپوریٹس کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ دیے گئے قرض کی پالیسی کے تجزیہ کو لے کر خصوصی کمیٹی بنائے جانے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ امریکی ریسرچ فرم'ہنڈن برگ' کی اڈانی گروپ کمپنیوں سے متعلق حالیہ رپورٹ کے پیچھے مبینہ 'مجرمانہ سازش' کی جانچ کے لیے مرکزی حکومت اور سیبی کو ہدایت دینے کی درخواستوں پر  آج  سماعت کرے گا۔

Published: undefined

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے ایڈوکیٹ منوہر لال شرما اور ایڈوکیٹ وشال تیواری کی عذرداری پرجلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان معاملات کو آج سننے کے لئے ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

بنچ کے سامنے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران مسٹر تیواری نے اپنی عرضی کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ بنچ نے ہدایت دی کہ ان کی درخواست مسٹر شرما کی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے درج کی جائے۔

Published: undefined

وشال تیواری نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے علاوہ جسٹس پی ایل نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردیوالا والے اس بنچ کے سامنے جو مفاد عامہ عرضی داخل کی ہے اس میں اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کی جانچ کے علاوہ بڑے کارپوریٹس کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ دیے گئے قرض کی پالیسی کے تجزیہ کو لے کر اسپیشل کمیٹی بھی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایڈووکیٹ ایم ایل شرما نے ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات پر شارٹ سیلر ناتھن اینڈرسن اور ہندوستان میں اس کے معاونین کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی لگائی تھی۔ انھوں نے اپنی عرضی میں ملک کے سرمایہ کاروں کو لوٹنے اور آرٹیفیشیل طریقے سے اڈانی گروپ کے شیئرس کو گرانے کا الزام لگایا تھا۔

Published: undefined

درخواستوں میں 'ہنڈن برگ' رپورٹ کے پیچھے مجرمانہ سازش کا الزام لگایا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اچانک گراوٹ آگئی جس سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 24 جنوری 2023 کو ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے تھے جن میں غلط طریقے سے اسٹاک کو بھگانے کا الزام شامل تھا۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا تھا۔ ہنڈن برگ کے ان الزامات کے بعد اڈانی گروپس کے شیئرس میں 65 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آ چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined