قومی خبریں

گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں راتوں رات پوجا کے بعد مسلم فریق کی عرضی، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

مسلم فریق نے رات دیر گئے رجسٹرار سے رابطہ کیا اور حکم پر رات بھر عمل درآمد کے باعث فوری فہرست کا مطالبہ کیا تھا، تاہم عدالت عظمیٰ نے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا

<div class="paragraphs"><p>گیانواپی مسجد / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گیانواپی مسجد / تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ضلع عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے ویاس تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے اور انتظامیہ کی جانب سے راتوں رات تمام بندوبست کرنے کے بعد پوجا کرانے کے بعد مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ مسلم فریق نے رات دیر گئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ کیا اور حکم پر رات بھر عمل درآمد کے باعث فوری فہرست کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

گیانواپی مسجد کی قانون ٹیم، جس میں وکیل فضیل ایوبی، نظام پاشا اور آکانکشا شامل ہیں، نے علی الصبح 3 بجے سپریم کورٹ کے رجسٹڑار سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے رجسٹرار سے ایک گھنٹے تک بات چیت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے دائر عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا۔ ضلع عدالت کے فیصلے پر ہندو فریقی نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عجلت میں جاری کیا گیا ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں۔

Published: undefined

گیانواپی معاملہ میں عدالت کی جانب سے ہندو فریق کو ویاس تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے پر وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ ایس راجالنگم نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل کیا گیا ہے۔ کورٹ کے حکم کے بعد گیانواپی مسجد کے احاطہ میں رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، اس کے بعد کاشی وشوناتھ ٹرسٹ کے پجاری نے پوجا پاٹھ کی۔

Published: undefined

دریں اثنا، ضلع عدالت کے حکم کے بعد گیانواپی مسجد کے سیل بند ویاس تہہ خانے میں منگل دیر رات سے سخت حفاظت کے درمیان پوجا پاٹھ کی گئی۔ اس کے بعد سے یوپی پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ بنارس میں پولیس افسروں کو پیدل گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined