قومی خبریں

سپریم کورٹ: جسٹس ناگیشور راؤ نے ترون تیج پال کی عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کیا

سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے جمعہ کو تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا

ترون تیج پال / یو این آئی
ترون تیج پال / یو این آئی 

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے جمعہ کو تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ جسٹس راؤ نے کہا کہ وہ 2015 اور 2016 میں گوا حکومت کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے خود کو اس معاملے کی سماعت سے علاحدہ کر لیا۔

Published: undefined

عرضی گذار تیج پال نے اپنے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے میں انھیں نچلی عدالت کے رہا کرنے والے فیصلے کو چیلنج کرنے والی گوا حکومت کی عرضی پر ’بند کمرے‘ میں شنوائی کی درخواست کی ہے۔ اپنی عرضی میں انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کوبند کمرے میں شنوائی کا حکم دے۔

Published: undefined

صحافی تیج پال کی اس خصوصی رخصت کی عرضی پر جسٹس راؤ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے فہرست بند تھی۔ اب سپریم کورٹ کی دوسری بنچ پیر کو اس عرضی پر سماعت کر سکتی ہے۔ تیج پال نے بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے بند کمرے میں سماعت کی عرضی کو مسترد کیے جانے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Published: undefined

تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر تیج پال کو گذشتہ سال 21 مئی کو گوا کی ایک ٹرائل کورٹ نے 2013 کے جنسی زیادتی اور دیگر فوجداری کے الزامات کے ایک مقدمے میں بری کر دیا تھا۔ ان کی ایک خاتون ساتھی نے جنسی زیادتی، عصمت دری کے ارادے سے جبراً رکھنے سمیت سنگین مجرمانہ الزامات عائد کیے تھے۔

استغاثہ نے نچلی عدالت کی طرف سے تیج پال کو بری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس کی شنوائی انہوں (تیج پال)نے بندے کمرے میں کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی عرضی 24 نومبر 2021 کو مسترد کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined