قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو دی راحت، ای ڈی کے منی لانڈرنگ معاملے پر لگائی روک

سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’کل ہم اخبار میں پڑھ رہے تھے کہ ای ڈی نے بہت سارے کیس درج کیے ہیں۔ ان پر توجہ دیجیے اور اپنی توانائی بڑے معاملات پر لگائیے، جس سے آپ کو مثبت نتائج ملیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘&nbsp;@HemantSorenJMM</p></div>

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘ @HemantSorenJMM

 

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے سورین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ سے متعلق نچلی عدالت میں چل رہی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے ای ڈی سے کہا کہ آپ نے کئی بڑے معاملے درج کر رکھے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ ان پر توجہ دیں۔

Published: undefined

اس سے قبل جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کی جانب سے جاری سمن کو برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کو اسپیشل لیو پیٹیشن پر یہ عبوری حکم جاری کیا ہے۔ اسی معاملے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کے سمن پر حاضر ہونے کے بعد سورین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باغچی کی بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ اس دوران سی جے آئی سوریہ کانت نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ’’کل ہم اخبار میں پڑھ رہے تھے کہ ای ڈی نے بہت سارے کیس درج کیے ہیں۔ ان پر توجہ دیجیے اور اپنی توانائی بڑے معاملات پر لگائیے، جس سے آپ کو مثبت نتائج ملیں گے۔‘‘ ای ڈی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہیمنت سورین کو 7 بار سمن بھیجا گیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس پر ہیمنت سورین کے وکیل مُکل روہتگی نے کہا کہ ہیمنت سورین 3 بار پیش ہوئے، لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ای ڈی نے ہیمنت سورین کے ایک ساتھی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا، جس کے پاس سے اس نے وزیر اعلیٰ کی 8.86 ایکڑ زمین کے دستاویز برآمد کیے۔ اس کے بعد پی ایم ایل اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ رانچی کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے شکایات اور شواہد کی بنیاد پر آئی پی سی کے سیکشن 174 کے تحت سمن جاری کر دیا۔ ہیمنت سورین نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں اپیل کی اور ان کے خلاف کارروائی منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے اس سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined