قومی خبریں

آرٹیکل 370: لائیو اسٹریمنگ سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے ہٹانے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی لائیو اسٹریمنگ سے متعلق آر ایس ایس کے سابق مفکر کے این گوونداچاریہ کی عرضی کی سماعت پر جمعرات کے روز رضامندی ظاہر کی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے زیادہ تر التزماات غیر مؤثر کئے جانے کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواست کی لائیو اسٹریمنگ سے متعلق آر ایس ایس کے سابق مفکر کے این گوونداچاریہ کی عرضی کی سماعت پر جمعرات کے روز رضامندی ظاہر کی۔

Published: undefined

گوونداچاریہ کی جانب سے پیش سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اور سینئر وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے کیس کی خصوصی طور پر وضاحت کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ ان کی عرضی گزشتہ 22 نومبر کو دائر کی گئی تھی، لیکن 15 دن گزر جانے کے باوجود اسے سماعت کے لئے درج نہیں کیا گیا ہے۔ بینچ میں جسٹس بی آر گوئي اور جسٹس سوريہ كانت شامل ہیں۔

Published: undefined

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 2018 میں دیئے اپنے فیصلے میں قومی اہمیت کے مقدمات کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی تھی۔ یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے جسے ہندوستانی اور بین الاقوامی میڈیا کور کرتا ہے۔ ایسے میں عدالت اس معاملے کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے۔

Published: undefined

دراصل گوونداچاریہ نے اجودھیا تنازعہ کی سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کی مانگ کی تھی۔ اس پر عدالت عظمی نے رجسٹری کو نوٹس جاری کرکے پوچھا تھا کہ سپریم کورٹ میں کتنے وقت میں لائیو اسٹریمنگ کا انتظام ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined