قومی خبریں

کاغذی ایونٹ سے نہ تو سرمایہ کاری آئی اور نہ ہی روزگار ملا:اکھلیش

گاؤں، دیہات اور چھوٹے شہروں وقصبوں سے بڑے بڑے سپنے لے کر شہروں میں پڑھائی اور نوکری کی تلاش میں آنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو اس وقت سے مدد کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے 'انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ڈیفنس ایکسپو'کو کاغذی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نہ تو سرمایہ کاری لاسکا اور نہ ہی اس سے بے روزگاروں کو روزگار ملا۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 69ہزار ٹیچروں ، بی ڈی او، ایل ٹی اے ٹی اے اور یوپی پی ایس سی کی دیگر نوکریوں میں رخنہ ڈال کر اسے ٹالا جارہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گاؤں، دیہات اور چھوٹے شہروں وقصبوں سے بڑے بڑے سپنے لے کر شہروں میں پڑھائی اور نوکری کی تلاش میں آنے والے طلبہ اور نوجوانوں کو اس وقت سے مدد کی ضرورت ہے۔ عالمی وبا کی وجہ سے خراب معاشی حالات کے مارے'مسقبل'کے پاس موجودہ وقت میں کمرے کا کرایہ،کھانے۔پینے اور فیس دینے کا بھی انتظام نہیں ہے۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حالت میں تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں۔ تمام اسکول ،کالجوں کے پرنسپل بچوں کے سرپرستوں سے فیس اور دیگر خرچے وصولنے کے لئے لگاتار دباؤ بنا رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ٹیچروں اور دوسرے ملازمین کو ان کی تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں مستقبل کے معماروں کو بااختیار اور طاقت ور بنانے کے لئے ان تک لیپ ٹاپ پہنچائے گئے تھے۔ آج بھی یہ لیپ ٹاپ چل رہے ہیں جبکہ بی جے پی اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کرتے بھی ممتاز طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ سے محروم رکھا ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے اقتدار کے مظاہرے کا کافی شوق ہے اس لئے بی جے پی نے کورونا بیمار پر جیت حاصل کرنے کی جگہ انتخاب کی پاکدامنی کو تباہ کرنے لئے جنگل کے درختوں پر بھی ایل ای ڈی لگوا دیا ہے۔

Published: undefined

بہار ۔بنگال میں بی جے پی نے اپنی ورچول ریلیوں میں ڈھائی سو کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔ پورے ملک میں وبا کی دہشت ہے اور انفیکشن کا شکار کافی لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ایسے میں بھی بی جے پی ہر وقت انتخاب کی فکر میں رہتی ہے۔ اس کی پوری سیاست ان دنوں میں بھی انتخابی مفاد کو بھانپتے ہوئے آگے کی حکمت عملی بنانے کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined