قومی خبریں

مسلم ڈاکٹر کا کمال، کامیاب آپریشن کر پیٹ سے نکالا 9 انچ لمبا ٹوتھ برش

آپریشن ٹیم کی سربراہی کرنے والے ایسوسیٹ پروفیسر اور سرجری ڈپارٹمنٹ کے یونٹ انچارج ڈاکٹر جنید ایم شیخ نے بتایا کہ راجیش جادھو نے غلطی سے ایک ٹوتھ برش کو نگل لیا تھا اور وہ درد سے تڑپ رہا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اورنگ آباد: بعض اوقات عجیب و غریب حادثات رونما ہوتے ہیں، کبھی کبھار کوئی جان بوجھ کر ایسی نقصاندہ چیز نگل لیتا ہے یا پھرکبھی حادثاتی طور پرکوئی ایسی چیز انسان کے پیٹ میں چلی جاتی ہے جسے اگر فوری طور پر نہیں نکالا گیا تو اس انسان کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اس طرح کے اکثر واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، اور ماہر ڈاکٹرس آپریشن کے ذریعے سے وہ چیز باہر نکال کر اس شخص کی زندگی بجا لیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک عجیب و غریب اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد واقعہ اورنگ آباد میں پیش آیا، جس میں ایک 33 سالہ شخص نے غلطی سے کچھ اور نہیں بلکہ 9 انچ لمبا ایک ٹوٹھ برش نگل لیا تھا۔ جس کے بعد یہاں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل( گھاٹی اسپتال) میں ایک مسلم ڈاکٹر نے اپنے دوسرے ساتھی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کامیاب آپریشن کیا اور اس شخص کی زندگی بچائی۔

Published: undefined

آپریشن ٹیم کی سربراہی کرنے والے اسوسیٹ پروفیسر اور سرجری ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ انچارج ڈاکٹر جنید ایم شیخ نے یو این ائی اردو سروس کو بتایا کہ 26 دسمبر کو ایک مزدور راجیش جادھو کو صبح گیارہ بجے کے لگ بھگ پیٹ میں درد کے ساتھ گھاٹی اسپتال پہنچایا گیا۔ جس نے غلطی سے ایک ٹوتھ برش کو نگل لیا تھا اور وہ درد سے تڑپ رہا تھا۔

Published: undefined

جب یہ معلوم ہوا کہ اس نے دانتوں کا برش نگل لیا ہے تو، اس کے پیٹ میں برش کی موجودگی کے مقام کا تعین کرنے کے لئے سی ٹی اسکین کرایا گیا۔ "اگر یہ برش فوری طور پر نہیں نکالا جاتا تو پیٹ میں آنتوں میں سراخ ہونے اور انتڑیوں کے پھٹ جانے کا خدشہ تھا۔ جس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں اور ممکنہ طور پر جان لیوا ثابت ہوتا، لہذا ہم نے فوری طور پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔"

Published: undefined

ڈاکٹر جنید شیخ نے مزید بتایا کہ گھاٹی اسپتال کے ڈین ڈاکٹر کنن یلیکر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش ہربڈے، ہیڈ آف جنرل سرجری پروفیسر ڈاکٹر سروجنی جادھو سے مشورہ اور راہنمائی میں ایک غیر معمولی آپریشن کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے یہ کامیاب آپریشن کیا۔ "ہم نے مریض کے پیٹ کی چھوٹی لیپروٹومی (جَرّاحی معدَہ شَگافی) کے ذریعے سے تقریباً 90 منٹ کے آپریشن کے بعد ٹوتھ برش نکال لیا۔ اور مریض کو کسی بھی دوسری قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اندرونی صفائی بھی کی۔"

Published: undefined

ڈاکٹر شیخ کے ساتھ ملنے والی سرجیکل ٹیم میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اویناش گھاٹگے، ڈاکٹر عمر خان، ڈاکٹر سندیپ چوہان، ڈاکٹر سُکنیا ونچورکر، ڈاکٹر گؤرو بھوسار، ڈاکٹر انیکیت راکھوڈے، ڈاکٹر وشاکھا والکے اور ہیڈ نرس سنتوشی سونگٹی شامل تھیں۔

Published: undefined

اسپتال کے وارڈ میں جہاں مریض کی حالت اب مستحکم ہے، اس کی اہلیہ اور بھائی نے کہا کہ اگرچہ انہیں بخوبی اندازہ نہیں ہے کہ جادھو نے 8،9 انچ لمبائی کا دانتوں کا برش نگلنے میں کیسے کامیاب رہا۔ گھاٹی اسپتال میں میں انجام دیا جانے والا یہ دوسرا غیر معمولی اور اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن ہے۔ اس سے قبل کوئی 15 سال پہلے ایک مریض کو اسٹیل کا چمچہ نگلنے کے بعد یہاں لایا گیا تھا اور عملِ جراحی کے ذریعے سے اسے نکالا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل( گھاٹی اسپتال ) علاقہ مراٹھواڑہ میں ایک نمایاں اور اہم مقام رکھتا ہے۔ مراٹھوارہ کے تمام اضلاع اور دیہی علاقوں سے لوگ یہاں علاج کے لیے لائے جاتے ہیں۔ اورنگ آباد میں 99 ایکڑ کے ایک وسیع کیمپس میں واقع ، یہ ممتاز اسپتال 1956 میں قائم کیا گیا تھا او اب یہ 1177 بستروں ، متعدد میڈیکل شعبوں کے علاوہ مکمل میڈیکل اینڈ نرسنگ کالجوں کے ساتھ سرکاری میڈیکل سہولت کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined