قومی خبریں

ناری شکتی کے بغیر ’جل شکتی‘ کی کامیابی ممکن نہیں: صدر دروپدی مرمو

صدر مرمو کہا کہ اس مہم کی بنیاد خواتین کی طاقت ہے اور خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر اس پروگرام کی کامیابی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

دروپدی مرمو
دروپدی مرمو فائل تصویر، آئی اے این ایس

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں صفائی مہم اور پینے کے صاف پانی جیسی ملک گیر اسکیموں کی کامیابی میں ملک کی خواتین کی طاقت اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لئے خواتین کی طاقت کے بغیر جل شکتی کی کامیابی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

صدر مرمو نے آج یہاں وگیان بھون میں وزارت جل شکتی کے زیراہتمام 'سوچھ سُجل شکتی سمان جل شکتی ابھیان- کیچ دی رن' میں ملک میں پانی کی مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازنے کے لئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس مہم کی بنیاد خواتین کی طاقت ہے اور خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر اس پروگرام کی کامیابی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

Published: undefined

صدر مرمو نے کہا کہ جب پانی کا بحران ہوتا ہے تو اس میں خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ خاص طور پر پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں خواتین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خاندان کے لیے پینے کے پانی کا انتظام کرتی ہیں، جس میں ان کا بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

پانی کی آلودگی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے مسائل بہت سے بحران کا باعث بنتے ہیں، اس لیے پانی کے انفیکشن سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ گھر گھر صاف پانی فراہم کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے اور اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔ ہماری مذہبی کتابوں میں بھی اس کا ذکر ہے۔ یجروید میں پانی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس زمین پر زندگی بخشنے والا رس پانی ہی تو ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined