قومی خبریں

طلبہ، کسان، مزدور، خواتین، نوجوان اور تاجر جسے جمہوریت کی فکر ہے، وہ یکم نومبر کو رام لیلا میدان ضرور آئے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کا دل سے شکریہ، جو اس پروگرام کی اتنے زور و شور سے تشہیر کر رہے ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا&nbsp;</p></div>

تصویر سوشل میڈیا 

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور تاجروں سے یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں مجوزہ کانگریس کی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹ چرایا جا رہا ہے اور ہم کسی بھی حال میں اسے خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمارا ووٹ چرایا جا رہا ہے اور ہم کسی حال میں اسے خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے۔ ووٹر لسٹوں سے نام کاٹے گئے۔ قواعد و قوانین توڑے گئے۔ اور سوال پوچھنے والوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ اب ملک جواب دے گا۔‘‘

یکم نومبر کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں سے قومی راجدھانی کے رام لیلا میدان میں جمع ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یکم نومبر، دہلی چلو! ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ جَن مارچ اور عظیم ریلی۔ طلبہ، کسان، مزدور، خواتین، نوجوان اور تاجر، جس جس کو جمہوریت کی فکر ہے، وہ ضرور آئے۔ ووٹ آپ کا ہے۔ لڑائی بھی آپ کی ہے۔‘‘

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں راہل گاندھی نے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کا دل سے شکریہ، جو اس پروگرام کی اتنے زور و شور سے تشہیر کر رہے ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ بس آئندہ 7 روز بھی یہی جوش اور لگن برقرار رکھیے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔