قومی خبریں

روزگار مانگنے والے طلبہ و طالبات پر لاٹھیاں برسانے سے ہندوستان مضبوط نہیں ہوگا: پرینکا گاندھی

ایس ایس سی امیدواروں نے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا تھا لیکن دہلی پولیس نے اس مظاہرے کو غیر قانون قرار دیتے ہوئے طلبا پر لاٹھی چارج کر دیا، پرینکا گاندھی نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے قومی راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ و طالبات کے مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے لاٹھیاں برسانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نوجوانوں کو لاٹھیاں برسانے سے نہیں بلکہ انہیں روزگار فراہم کرنے سے مضبوط ہوگا۔

Published: 19 Aug 2021, 11:48 AM IST

گزشتہ منگل یعنی 17 اگست کو ایس ایس سی جی ڈی (اسٹاف سلیکشن کمیشن - جنرل ڈیوٹی) کے امیدواروں نے جنتر منتر پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور مظاہرے میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔ لیکن دہلی پولیس نے اس مظاہرے کو غیر قانون قرار دیتے ہوئے طلبا پر لاٹھی چارج کر دیا۔ اس دوران متعدد طلبا زخمی ہوئے اور ان کا علاج دہلی کے اسپتال میں چل رہا ہے۔

Published: 19 Aug 2021, 11:48 AM IST

پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’’طلبہ و طالبات امتحان پاس کر چکے ہیں۔ عہدے خالی پڑے ہیں لیکن روز گار مانگنے پر ایس ایس سی - جی ڈی کے امیدوار طلبہ و طالبات کو لاٹھیاں مل رہی ہیں۔ نوجوانوں کو لاٹھیاں مارنے سے نہیں، روزگار دینے سے مضبوط ہندوستان بنے گا۔‘‘

Published: 19 Aug 2021, 11:48 AM IST

خیال رہے کہ مظاہرہ کرنے والے طلبا 2018 میں ایس ایس سی کا امتحان اور میڈیکل کلیئر کر چکے ہیں، جس کا نتیجہ اسی سال فروری میں عام کیا جانا تھا۔ نتیجہ مقررہ وقت سے پورے تین سال لیٹ ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ نتائج کے انتظار میں بیشتر امیدواروں کی عمر طے شدہ حد کو عبور کر چکی ہے لیکن حکومت مرکزی نیم فوجی دستوں میں خالی پڑے عہدوں پر تقرری نہیں کر رہی ہے۔

Published: 19 Aug 2021, 11:48 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2021, 11:48 AM IST