قومی خبریں

پلوامہ میں میراتھن دوڑ مقابلے کے دوران طالب علم کی موت واقع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی ہدایات پر مختلف زونوں میں ہالف میراٹھن دوڑ مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بدھ کے روز ہالف میراٹھن دوڑ مقابلے کے دوران گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی ہدایات پر مختلف زونوں میں ہالف میراٹھن دوڑ مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز شادی مرگ زون میں یہ دوڑ مقابلہ ہونے والا تھا جس کے لئے چار باقی زونوں کے ہر اسکول سے پانچ طالب علموں کو بلایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوڑ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ہائر سیکنڈری اسکول راج پورہ نے بھی پانچ بچے بھیجے تھے اور آج صبح جب دوڑ شروع ہوئی تو ان میں سے ایک طالب علم چند میٹر دوڑنے کے بعد ہی بے ہوش ہو کر گر گیا۔

Published: undefined

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بے ہوش ہونے والے طالب علم کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سینٹر راج پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی طالب علم کی شناخت شہنواز احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن چند پورہ راج پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ متوفی طالب علم دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اس کی پہلے ہی تین جراحیاں کی گئی تھیں۔ طالب علم کے دوڑ میں سلیکٹ کرنے کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس کے متعلق اساتذہ کو مطلع کرتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined