قومی خبریں

ترکی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی، ہندوستان کی جانب سے سفری ہدایات جاری

ہندوستان نے سفری ہدایات بظاہر ترکی کے شام پر حملے کے پیش نظر جاری کی ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہدایات ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے کشمیر پر موقف کی وجہ سے جاری کی گئی ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی : ہندوستان نے بدھ کے روز ترکی جانے والے اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری)جاری کر کے کہا کہ وہ اپنے سفر کے دوران بہت محتاط رہیں۔ ہندوستان نے سفری ہدایات بظاہر ترکی کے شمالی شام پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خطے کی صورت حال کے پیش نظر جاری کی ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستان نے یہ ہدایات ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے کشمیر پر موقف کی وجہ سے جاری کی ہیں۔ حال ہی میں ترک اردوآن کے اقوام متحدہ کے فورم پر جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی پُر زور حمایت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ سفری ہدایات کو ترکی کے خلاف ہندوستان کی سفارتی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ترکی بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ہندوستان نے گذشتہ ہفتے یہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔ 2014 میں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا ترکی کا پہلا دورہ تھا۔ دونوں فریقین نے دو روزہ دورے پر اصولی طور پر اتفاق کیا لیکن باضابطہ طور پر کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔ مودی اگلے ہفتے سعودی عرب کے دورے کے بعد انقرہ کا دورہ کرنے والے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چونکہ دورے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھااور نہ ہی اسے حتمی شکل ہی دی گئی تھی ، لہذ اسے منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایردوآن نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور بھارت پر انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگایاتھا ۔ بعد میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو تمام فورمز میں اٹھائیں گے۔

Published: undefined

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں ملائیشیا اور چین کے ساتھ ترکی نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔ سفری ہدایات جاری کرنے والی حکومت ہند نے حالانکہ یہ واضح کیا کہ ابھی تک ترکی میں ہندوستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Published: undefined

سفری ہدایات میں کہا گیا ہے ، ’’ترکی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اگرچہ ابھی تک ملک میں کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، تاہم مسافر ین ترکی سے سفر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ ‘‘

Published: undefined

علاوہ ازیں ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہری انقرہ میں ہندوستانی سفارتخانے سے ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سفارتخانے کی طرف سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ شہری کسی بھی امداد یا معلومات کے لئے 903124408259 ، 903124382195 ، 902122962131 اور 902122962132 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستان کی سفری ہدایات سے ترکی پر اثر پڑے گا جو کہ حالیہ دنوں میں ہندوستانی سیاحوں کے لئے پسندیدہ مقامات کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سال جنوری اور جولائی کے درمیان ، ایک لاکھ چوبیس ہزار ہندوستانی سیاح ترکی کا دورہ کرچکے ہیں ، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے 56 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined