قومی خبریں

اتر پردیش میں آندھی اور بارش نے 31 لوگوں کی لے لی جان، چترکوٹ میں 500 توتے بھی ہلاک

آندھی اور بارش کا قہر سب سے زیادہ بندیل کھنڈ علاقہ میں دیکھنے کو ملا جہاں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حمیر پور میں 6 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ باندا میں 3 لوگ ہلاک ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر</p></div>

موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر

 

اتر پردیش میں آندھی اور بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ نئے مغربی اختلال (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے فعال ہونے کے باعث جمعرات کی دیر رات ریاست کے مختلف اضلاع میں موسم اچانک خراب ہو گیا۔ تیز ہواؤں، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کچے مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں گھروں کی ٹین کی چھتیں اڑ گئیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined