قومی خبریں

شدید گرمی کے درمیان کئی ریاستوں میں آندھی-بارش کا الرٹ، پہاڑی علاقوں میں موسم رہے گا سہانا

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں تلنگانہ، مدھیہ پردیش، گوا، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI</p></div>

موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI

 

گرمی کی شدت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہا ہے لیکن کچھ جگہوں پر بارش کے امکان بھی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، اترا کھنڈ اور چھتیس گڑھ کے لیے الگ الگ پیشن گوئی جاری کی ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی جنوبی ہند کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہونے کے اچھے آثار ہیں، جس سے وہاں کے لوگوں کو گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں موسم سہانا بنا رہے گا، اس سے سیاحوں کو گھومنے کا اچھا موقع ملے گا۔

Published: undefined

اتر پردیش میں گرمی بڑھ رہی ہے جبکہ راجستھان کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اترا کھنڈ میں گرمی کا قہر جاری ہے تو چھتیس گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں اپریل سے جون تک شدید گرمی ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہی ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کو اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں گرمی جاری رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی پریشان کرنے والی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں ابھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ وہیں ریاست کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ تلنگانہ اور کرناٹک کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی بھاری بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی طرف سے ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج (3 اپریل) کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی کے آسمان میں جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے۔ ویسے محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں موسم سے جڑی کسی بھی طرح کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

Published: undefined

اگلے 24 گھنٹے میں تلنگانہ، مدھیہ پردیش، گوا، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ کئی ریاستوں میں آندھی اور بجلی گرنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined